اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بیس اکتوبر دو ہزار سولہ تک، امریکی حکومت کے مجموعی قرضوں کا حجم انیس ٹریلین سات سو پچاسی ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ امریکہ کی وزارت خزانہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن دو ہزار پندرہ میں ان قرضوں کا حجم، اٹھارہ ٹریلین ایک سو پچاس ارب ڈالر پر مشتمل تھا۔
سن دو ہزار چودہ میں اس ملک کا بجٹ خسارہ چار سو انتالیس ارب ڈالر پر مشتمل تھا جو موجودہ معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں بڑھ کر پانچ سو ستاسی ارب ڈالرتک پہنچ گیا ہے۔ ادھر صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے بیس ٹریلین ڈالر کے قومی قرضوں کو باراک اوباما کی معاشی پالیسیوں کی شکست کے مترادف قرار دیا ہے- انہوں نے کہا کہ امریکی معیشت روزبروز کمزور ہوتی جارہی ہے۔
ماہرین کا خیال ہے کہ ہیلری کلنٹن کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں دو سو ارب ڈالر جبکہ ریپبلیکن پارٹی کے نمائندے ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے نتیجے میں پانچ اعشاریہ تین ہزار ارب ڈالر امریکہ کے قومی قرضوں میں اضافہ ہوجائے گا۔
رپورٹ کے مطابق اس وقت امریکہ کے قومی قرضے، مجموعی ملکی پیداوار کے پچھتر فیصد حصے پر مشتمل ہیں جبکہ کلنٹن کی کامیابی کی صورت میں، سن دو ہزار چھبیس تک یہ حصہ بڑھ کر چھیاسی فیصد اور ٹرمپ کی کامیابی کی صورت میں ایک سو پانچ فیصد تک پہنج جائے گا۔
.......
/169